سلمان خانزادہ کی سالگرہ سکرنڈ پریس کلب میں منائی گئی

0
167

صحافی سلمان خانزادہ کی 26ویں سالگرہ سکرنڈ پریس کلب میں بڑے جوش و خروش سے منائی گئی
رپورٹ گل محمد لغاری شمع نیوز نوابشاہ
سکرنڈ پریس کلب کے نوجوان صحافی سلمان خانزادہ کی 26 ویں سالگرہ سکرنڈ پریس کلب میں بڑے جوش و خروش سے منائی گئی اس موقع پر سینئر صحافی عبدالتواب شیخ ۔ کیریا انڈس سوشل فورم کے رہنما نوید کیریو ۔الخدمت فاؤنڈیشن سکرنڈ کے بانی کار راشد مکرم۔ سکرنڈ میں سماجی اور سوشل حوالے سے بہترین کردار ادا کرنے والے نیاز لاشاری ۔ جاوید سومرو ۔ہمدرد آرگنائزیشن کے جنرل سیکرٹری مجید عباسی ۔ عورت ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے بانی کار خیر محمد چنا ۔ جمعیت طلبہ کے صدر علی رحمان نے خصوصی شرکت کی اور انہوں نے اپنے الگ الگ خطاب میں صحافی سلمان خانزادہ کی صحافتی خدمات کو سراہا اس موقع پر سکرنڈ پریس کلب کے صدر سینئر صحافی ادیب و دانشور استاد محمد صدیق منگیو نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا نوجوان صحافی ہمارا سرمایا ہے مجھے بہت خوشی ہوتی ہے کہ کوئی نوجوان صحافتی فیلڈ میں آکے ہمارے ساتھ کام کرتا ہے میری دلی خواہش ہے کہ میرے تجربات سے نوجوان سیکھیں اور میں نے ہمیشہ نوجوانوں کو ہی پروموٹ کیا ہے اللہ پاک کا شکر ہے عہدوں کی لالچ مجھے نہیں ہمیشہ عہدے میرے پیچھے دوڑتے ہیں میں عہدوں کے پیچھے نہیں آخر میں صحافی سلمان خانزادہ نے سکرنڈ پریس کلب میں آنے والے مہمانوں اور صحافیوں کا شکریہ ادا کیا
سکرنڈ پریس کلب پے آنے والے مہمانوں اور صحافیوں نے صحافی سلمان خانزادہ کی 26 ویں سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے اجرک اور پھولوں کے تحفے پیش کیے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here