پاکستان دنیا کے محفوظ ترین ممالک میں سے ایک ہے کرس گیل

0
131

ویسٹ انڈین اوپنر کرس گیل نے پاکستان کو کرکٹ کھیلنے کے اعتبار سے ’محفوظ ترین ممالک میں سے ایک‘ قرار دے دیا ہے۔
کرس گیل کا یہ بیان ایک ایسے وقت سامنے آیا ہے جب بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ اپنی ٹیم ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستان بھیجنے کا فیصلہ کرنے میں تاخیر کا شکار ہے۔
کرس گیل ان دنوں بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں چٹاگانگ چیلنجرز کی نمائندگی کررہے ہیں۔
ڈھاکہ میں جب ان سے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں نے سوال کیا کہ کیا پاکستان کرکٹ کھیلنے کے لیے محفوظ ملک ہے تو کرس گیل نے جواب دیا کہ ‘ اس وقت پاکستان دنیا کے محفوظ ترین ممالک میں سے ایک ہے۔’
کرس گیل کا کہنا ہے کہ اگر پاکستان کہتا ہے کہ آپ کو وہی سکیورٹی فراہم کی جائے گی جو سربراہان مملکت کو فراہم کی جاتی ہے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ اچھے ہاتھوں میں ہیں جیسا کہ اسوقت ہم بنگلہ دیش میں بھی محفوظ ہاتھوں میں ہیں۔بشکریہ بی بی سی اردو

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here