اداکارہ کا شوہر پر ریپ کا الزام

0
225

بھارت میں اداکارہ نے اپنے دوسرے شوہر پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ شوہر نے مبینہ طور پر ریپ اور تشدد کا نشانہ بنایا۔تفصیلات کے مطابق ادکارہ نے اپنے دوسرے شوہر پر الزام عائد کیا ہے انہوں نے کئی روز کمرے میں بند رکھا جہاں ان سے مبینہ طور پر زبردستی جنسی تعلقات قائم کیے۔ادکارہ کے جسم پر متعدد حصوں پر زخم کے بھی نشان ہیں۔ 42 سالہ بھارتی تاجر سراوانن کی 39 سالہ اہلیہ نے یہ بھی کہا کہ ان کے شوہر نے دھوکا دے کر ان سے شادی کی جب کہ شادی سے قبل اپنی پہلی اہلیہ کے حوالے سے بھی کچھ نہیں بتایا۔اداکارہ کا کہنا ہے کہ سراوانن سے پہلی ملاقات 2014ء میں ہوئی تھی جب وہ ایک فلم میں کام کر رہی تھی۔اپنے شوہر سے طلاق کے بعد سراوانن نے دلچسپی دکھائی جس کے بعد دونوں نے شادی کا فیصلہ کیا۔ خاتون نے شکایت میں یہ بھی کہا کہ انہیں سراوانن کا برتاؤ پسند نہیں تھا۔وہ نشے کی حالت میں اپنے دوستوں کے آگے اُنہیں رقص کرنے پر مجبور کرتے رہے۔خاتون کے مطابق شوہر مجھے گھر میں بند کر رکھتے تھےجس وجہ سے اداکاری کا کرئیر بھی ختم ہو گیا۔2016ء میں شوہر کی پہلی شادی کے بارے میں پتہ چلا جس کے بعد گھر چھوڑ دیا۔تاہم بچوں کی جانب سے زور دینے پر مجبوری کے تحت سراوانن کے ساتھ واپس رہنا پڑا۔ اداکارہ نے شوہر پر یہ بھی الزام عائد کیا کہ ان کے والدین کی جانب سے شادی کے موقع پر دئیے گئے سونے اور پیسے پر بھی سراوانن نے قبضہ کر لیا۔سراوانن نے زبردستی جنسی تعلقات قائم کیے جب کہ ان کی نامناسب ویڈیو بنائی تھیں اور انہیں سوشل میڈیا پر شئیر کرنے کی دھمکیاں بھی دیں۔اداکارہ نے شوہر کے دوستوں پر بیٹے پر حملہ کرنے کا الزام بھی عائد کیا۔پولیس نے سراوانن اور ساتھیوں کے خلااف ایف آئی آر درج کر لی اور انہیں پوچھ گچھ کے لیے طلب بھی کر لیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here