ڈی پی او منڈی بہااودین

0
75

تحریر : مظہر اقبال گوندل
محمد ناصر سیال ڈی پی او منڈی بہاؤالدین کا شمار عوام دوست پولیس افسران میں ہوتا ہے. منڈی بہاوالدین ضلع کی کوئی ہی اہم شخصیت ہو گی، جن کی ملاقات ڈی پی او منڈی بہاؤالدین سے نہ ہوئی ہو. ملزمان ہوں، یا عوام یا پولیس افسران و ملازمین، ہر ایک سے جان پہچان رکھنا، محمد ناصر سیال کا وطیرہ ہے. عام سے عام بندے کو بھی خود ملتے ہیں. معاملات کی تہہ تک پہنچ کر ہمیشہ درست اور دبنگ فیصلہ لیتے ہیں. ضلع میں کوئی بھی واقع رونما ہو، خود پہنچ کر معاملات کی چھان بین کرتے ہیں. دن ہو یا رات محمد ناصر سیال آپ کو کام کرتے نظر آئیں گے. منڈی بہاوالدین کے باسی اس بات کو تسلیم کریں گے کہ ان سے پہلے ایسا محنتی آفیسر پہلے کبھی نہیں دیکھا. محمد ناصر سیال کا ایک خاصہ یہ بھی ہے کہ وہ ہر دفتر آنے والے بندے کو نام سے پہچانتے ہیں.
ڈی پی او منڈی بہاؤالدین محمد ناصر سیال اپنے آفس آنے والے ہر معزز شہری کی چائے اور بسکٹ سے تواضع کرتے ہیں. خاص طور پر منڈی بہاؤالدین کے صحافیوں کے لیے ان کے دل میں بہت ہی شفقت و محبت کا کا گوشہ پایا جاتا ہے. محمد ناصر سیال نے ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم عامر شاہین کو ضلع میں ہونے والی اہم وارداتوں کے لیے ہیڈ آفیسر مقرر کر رکھا ہے. محمد ناصر سیال محکمہ میں کسی بھی آفیسر یا ملازم کی طرف سے ہونی والی کرپشن یا میرٹ سے ہٹ کر ہونے والے کسی بھی کام کو ناپسند کرتے ہیں. محمد ناصر سیال پولیس افسران اور ملازمین سے بہت ہی شفقت کرتے ہیں لیکن ساتھ یہ بھی کہتے ہیں کہ ایمانداری اور فرض شناسی کے ساتھ میرٹ کو ترجیح دیں، سائلین سے عزت کے ساتھ پیش آئیں. منڈی بہاوالدین میں جدید طریقہ انوسٹی گیشن کے زریعے اصل ملزمان تک پہنچنے کا سہرا بھی محمد ناصر سیال کے سر جاتا ہے. منڈی بہاوالدین کے لوگ گواہ ہیں کہ کسی بڑے سے بڑے ہونے والے واقعہ کے اصل ملزمان تک چند دن میں پہنچ کر گرفتار کرنا بھی محمد ناصر سیال کی محنتوں کا نتیجہ ہے.
محمد ناصر سیال ہر ایک کی بات سنتے ہیں. لیکن میرٹ کرتے ہیں. اسی وجہ سے بہت سے سیاستدان اور مفاد پرست عناصر ان سے ناراض نظر آتے ہیں. اگر وہ ہر اہم بندے کے غیرقانونی کام کریں تو یہ ناراضگی محبت میں بدل سکتی ہے. لیکن محمد ناصر سیال نے ہر اس چٹان کے سامنے فولاد بن کر کھڑے ہیں، جو بھی ان سے میرٹ سے ہٹ کر کوئی مطالبہ رکھتے ہیں.
ڈی پی او منڈی بہاؤالدین محمد ناصر سیال کی ایمانداری، میرٹ پر کام کرنے اور بہترین پرفارمنس کی وجہ سے جرائم پیشہ افراد، یا ایسے لوگ جو کچھ اپنی مرضی کا میرٹ چاہتے ہیں، ان سے ناراض اور نالاں نظر آتے ہیں.اور اکثر منفی پراپیگنڈے کر کے اپنی زہنیت ظاہر کرتے رہتے ہیں. اگر ان تمام لوگوں کی غیر قانونی باتیں، مانی جائیں، ان کے کہنے پر بندے پکڑے اور چھوڈے جائیں، تبادلے کیے جائیں، ایف آئی آرز درج کی جائیں اور خارج کی جائیں تو یہی مفاد پرست لوگ ڈی پی او منڈی بہاؤالدین محمد ناصر سیال کے گیت گاتے اور ان کر ہیرو بناتے نظر آئیں گے. ڈی پی او منڈی بہاؤالدین نے منڈی بہاوالدین آتے ہی مفاد پرست، ٹاؤٹ ٹائپ لوگوں کا دفتر داخلہ بند کر کے عام لوگوں کے لیے اپنے دفتر کے دروازے کھول دیئے تھے. محمد ناصر سیال ایک بلند حوصلہ، کرائم فائٹر، دبنگ ڈی پی او ہیں. ان کا مشن جرم سے نفرت اور لوگوں سے پیار ہے. کچھ لوگ ڈی پی او منڈی بہاؤالدین کے عام لوگوں سے پیار سے خائف ہیں، کیوں کہ ڈی پی او منڈی بہاؤالدین محمد ناصر سیال نے سفارش کلچر کا خاتمہ کر کے ایسے لوگوں کا حقہ پانی اور جھوٹی شان تباہ کر دی ہے.
محمد ناصر سیال ڈی پی او منڈی بہاؤالدین سے پہلے عام لوگوں کا ڈی پی او کو ملنا تو دور کی بات ڈی پی او تک پہنچنا بھی آسان کام نہ تھا. ڈی پی او منڈی بہاؤالدین محمد ناصر سیال کے صدقے جاؤں جو ضلع منڈی بہاؤالدین کے دور دراز کے ایک گاؤں کی بوڈھی عورت کی فریاد پر بھی 5 منٹ بعد خود کال کر کے معاملہ پوچھتے ہیں اور فوری کارروائی کے احکامات جاری کرتے ہیں. منڈی بہاوالدین ضلع کے شہریوں سے اپیل ہے کہ منفی لوگوں کے منفی پراپیگنڈا پر دھیان دینے کی بجائے یہ سوچیں آج ہر بندے کے موبائل میں ڈی پی او منڈی بہاؤالدین محمد ناصر سیال کا فون نمبر سیو ہے. اور ہم باعزت طریقے سے ایم پی اے اور ایم این اے کی طرح اعتماد کے ساتھ تھانہ جاتے ہیں، کیوں کہ ہمیں پتہ ہے کہ اگر پولیس کہیں پر بھی غلط کرے گی تو ہم ڈی پی او منڈی بہاؤالدین محمد ناصر سیال کو کال یا میسج کر کے بتائیں گے اور وہ فوری ہماری سنیں گے. اور پولیس کو بھی ناصر سیال کے ایکٹو ہونے کا بخوبی علم ہے کہ وہ غلط کام نہ کرتے ہیں نہ کرنے دیتے ہیں. منڈی بہاوالدین والو قدر کرو، اس فرشتہ صفت انسان کی، بے شک محمد ناصر سیال منڈی بہاؤالدین والوں کو محمد بن قاسم بن کر انصاف فراہم کرنے آئے ہیں. حق و سچ کی راہ میں کانٹے اور دشواریاں ضرور ہوتی ہیں، لیکن تاریخ ان کی ہی لکھی جاتی ہے جو کچھ خاص کرتے ہیں. ہمیں محمد ناصر سیال کی قدر کرتے ہوئے منڈی بہاؤالدین کو پرامن ضلع بنانے، ضلع بر میں منشیات اور ناجائز اسلحہ کے خلاف گرینڈ آپریشن کرنے، جرائم کے 24 گھنٹوں میں اصل ملزمان پکڑنے، اور قتل جیسی جھوٹی ایف آئی آرز میں بے گناہ لوگوں کو رہا کر کے اصل ملزمان تک پہنچنے، میرٹ کا بول بالا کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے، انہیں داد دینی چاہیے. ہمارے غلط منفی پراپیگنڈا سے کہیں ایسا نہ ہو کہ وہ عوام دوست پالیسی سے ان کا رویہ بدل جائے. اچھے افسران کی قدر کرنی چاہئے. میں منڈی بہاؤالدین کے لوگوں سے انہیں بار بار اپیل کرتے سن چکا ہوں کہ کہیں پر بھی کچھ غلط دیکھیں تو مجھے ایک بار ضرور آگاہ کریں، کارروائی نہ ہو تو شکوہ کیجیے گا.
محمد ناصر سیال ڈی پی او منڈی بہاؤالدین ہمارے ضلع کے مہمان ہیں. بہت ہی کوآپریٹو، ایکٹو، دبنگ،کرائم فائٹر اور بہترین شخصیت کے مالک ہیں، ان کی قدر کریں. محبتیں دیں، محبتیں لیں. نفرتوں کا گلہ گھونٹ کر محبتیں تقسیم کریں. بطور بہترین شہری پولیس سے تعاون کریں، کیوں کہ پولیس ہماری جان و مال کی حفاظت اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر کرتی ہے. کسی کو کوئی ان سے ناراضگی ہے تو ایک بار ان سے ملاقات کریں، انشاءاللہ میری لکھی گئی باتوں کی خود تائید کریں گے.

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here