عاصمہ جہانگیر 66 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں

0
310

. پاکستان میں سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن سابق صدر اور حقوق انسانی کی کارکن عاصمہ جہانگیر 66 برس کی عمر میں اتوار کو لاہور میں انتقال کر گئیں۔
بی بی سی سے بات کرتے ہوئے منزے جہانگیر نے اپنی والدہ کے انتقال کی تصدیق کی۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اس وقت ملک سے باہر ہیں اور ان کے بھائی نے انھیں اس خبر سے آگاہ کیا۔
اطلاعات کے مطابق عاصمہ جہانگیر کی طبیعت اتوار کو اچانک خراب ہوئی جس کی وجہ سے انھیں ہستپال منقتل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکیں۔
عاصمہ جہانگیر 27 جنوری سنہ 1952 کو لاہور میں پیدا ہوئیں تھیں۔
انسانی حقوق کمیشن کی سابق سربراہ عاصمہ جہانگیر پاکستانی سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی صدر منتخب ہونے والی پہلی خاتون وکیل بھی تھیں۔
عاصمہ جہانگیر پاکستان میں حقوقِ انسانی کی علمبردار اور سکیورٹی اداروں کی ناقد کے طور پر پہچانی جاتی رہی ہیں۔
عاصمہ جہانگیر نے عدلیہ بحالی کی تحریک میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ شکریہ بی بی سی اردو

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here