سرگودھا جاتے ہوئے حساس ادارے کی گاڑی کو حادثہ چار شہید

0
219


بھلوال موٹرسائیکل سوار کوبچاتےہوئےحساس ادارے کی گاڑی الٹنے سے 4جوان شہیدجبکہ9زخمی ہوگئےجن میں تین کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے،سرگودھا جاتے ہوئےحساس ادارےکے قافلے میں شامل ایک گاڑی چک نمبر10 شمالی کےقریب پہنچی تو سامنے سے آنے والے موٹرسائیکل سوار کو بچاتے ہوئےالٹ گئی جس کے باعث مجاہداور زاہدنامی جوان شہیدہوگئےاور موٹرسائیکل سوار ارشد بھی جاں بحق ہوگیازخمیوں کو نکالنے کےلئے کرین منگوالی گئی،حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی محمد خالد پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے جنھوں نے علاقہ کو گھیرے میں لے کر سرگودھا اجنالہ روڈ کی ٹریفک دوسری جانب موڑ دی تاکہ ریسکیو آپریشن میں رکاوٹ پیدا نہ ہو،زخمیوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال اور ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہپستال سرگودھا منتقل کردیا گیا ہے،حادثہ تھانہ صدربھلوال کے علاقے قدرت آبادکے قریب پیش آیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here