راؤ انوار کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے. آصف علی زرداری

0
527


مانیٹرنگ ڈیسک ) ایک ٹی وی انٹرویو میں یہ بات تسلیم کی کہ راؤ انوار کے متعلق ان کے الفاظ سہون ادا ہوئے۔ سابق صدر نے ماورائے عدالت قتل کو مجرمانہ، قابل نفرت اور ناقابل تسلیم قرار دیا اور مطالبہ کیا کہ جو لوگ بھی اس میں ملوث ہیں انہیں انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ زبردستی غائب کر دینا اور ماورائے عدالت قتل ایک جیسے جرائم ہیں۔ یہ بات کوئی سوچ بھی نہیں سکتا کہ پاکستان پیپلزپارٹی ایسے اقدامات کی کسی بھی حالت میں سپورٹ کرے گی۔ ترجمان نے کہا کہ اس سلسلے میں پارلیمنٹ کے اندر اور باہر پارٹی کا ریکارڈ خود بولتا ہے۔ سابق صدر کو اس بات کا احساس ہے کہ گفتگو کی روانی میں ان کے الفاظ سے تکلیف پہنچی ہوگی اور وہ اس پر افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here