بوڑے آدمی سےشادی کرنے کے انکار پر بااثر افراد کا خاتون پر تشدد

0
687


گگومنڈی بوڑھے شخص سے شادی سے انکار،چیئرمین یونین کونسل کااپنے غنڈوں کے ہمراہ مطلقہ خاتون کے گھردھاوا۔201۔ای بی کی رہائشی فرزانہ بی بی اپنے بچوں سمیت گھرموجودتھی کہ اسی حلقہ کاچیئرمین یونین کونسل احسان اللہ گھمن اپنے غنڈوں سمیت چادراورچاردیواری کاتقدس پامال کرتے اس کے گھرداخل ہوگیا۔چیئرمین کے غنڈے ممتازاورذوالفقارمطلقہ خاتون کوبالوں سے پکڑکرگلیوں میں گھسیٹتے رہے۔ذوالفقاربھٹی اورممتازمیری شادی ایک بوڑھے شخص سے کرواناچاہتے ہیں۔بااثرملزمان کے خوف سے گاؤں کاکوئی فردبھی خاتون کی مددکونہ آیا۔متاثرہ خاتون نے خبریں کوبتایاکہ چیئرمین یونین کونسل اوراس کے غنڈوں نے مجھے گھرسے نکال کرگھرپرقبضہ بھی کرلیاہے۔13روزگزرنے کے باوجودپولیس نے بااثرچیئرمین اوراس کے حواریوں کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی ہے۔متاثرہ خاتون کی خبریں کی وساطت سے ڈی پی اووہاڑی سے انصاف دلائے جانے کی اپیل۔تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں201۔ای بی کی رہائشی مسماۃ فرزانہ بی بی دختراشرف بھٹی نے خبریں کوبتایاکہ مورخہ 4-2-18کومیں اپنے بچوں سمیت اپنے گھرپرموجودتھی کہ اسی دوران ہمارے ہی حلقہ کاچیئرمین یونین کونسل احسان اللہ گھمن اپنے غنڈوں ممتازبھٹی،ذوالفقاربھٹی اوردونامعلوم افرادکے ہمراہ چادراورچاردیواری کاتقدس پامال کرتے ہوئے زبردستی میرے گھرداخل ہوگئے۔چیئرمین کے حواری ممتازاورذوالفقارمجھے بالوں سے پکڑکرباہرگلیوں میں گھسیٹتے رہے۔میری چیخ وپکاراورمددکی صداؤں پرگاؤں کاکوئی شخص بھی بااثرملزمان کے خوف سے میری مددکونہیں آیا۔ملزمان نے مجھے اورمیرے بچوں کوگھرسے نکال کرزبردستی گھرپربھی قبضہ کرلیاہے۔فرزانہ بی بی نے بتایاکہ ممتازبھٹی اورذوالفقاربھٹی میری شادی ایک بوڑھے شخص سے زبردستی کرناچاہتے ہیں انکارپرمیرے اوپرظلم کی انتہاکردی ہے ۔متاثرہ خاتون نے بتایاکہ 13روزگزرنے کے باوجودپولیس نے میری درخواست پربااثرملزمان کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی ہے الٹاملزمان ابھی تک مجھے دھمکیاں دے رہے ہیں۔متاثرہ فرزانہ بی بی نے خبریں کی وساطت سے ڈی پی اووہاڑی سے انصاف دلائے جانے کی اپیل کی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here