عمران خان کی بشریٰ بی بی کے ساتھ شادی کی باقاعدہ طور پر تصدیق

0
363


پاکستان تحریک انصاف نے جماعت کے سربراہ عمران خان کی بشریٰ بی بی کے ساتھ شادی کی باقاعدہ طور پر تصدیق کرتے کہا ہے کہ دونوں کا نکاح اتوار کی رات لاہور میں ہوا۔
پی ٹی آئی کی جانب سے اتوار کی رات ٹوئٹر پر عمران خان کی تیسری شادی کی تصاویر جاری کی گئیں۔
پاکستان تحریک انصاف کی اس ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے بشریٰ مانیکا نے ٹوئٹر پر لکھا:’اللہ کے فضل و کرم سے ہم ایک نئی زندگی شروع کر رہے ہیں۔ آپ کی دعاؤں کی ضرورت ہے۔‘
پی ٹی آئی کی جانب سے جاری کی جانے والی والی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عمران خان اور بشریٰ مانیکا کا نکاح مفتی سعید نے پڑھایا۔
پی ٹی آئی چیئرمین کے نکاح کے موقع پر عمران خان کی جانب سے عون چوہدری اور ذلفی بخاری گواہان میں شامل تھے جبکہ عمران خان کے قریبی رشتہ داروں کی جانب سے کوئی شامل نہیں ہوا
پی ٹی آئی کے آفیشل ٹویٹر سے جاری پیغام میں چیئرمین اور ان کی بیوی کو شادی کی مبارک باد دی گئی ہے اور دعا کے ساتھ ساتھ نکاح کی تصاویر بھی جاری کردی گئی ہیں۔
عمران خان اور بشریٰ مانیکا کی شادی کی خبر آتے ہی سوشل میڈیا پر ایک بار پھر ہلچل مچ گئی اور ’مبارک عمران خان‘ پاکستان میں ٹاپ ٹرینڈ کرنے لگا۔
پی ٹی آئی کے رہنما نعیم الحق نے ٹوئٹر پر عمران خان کو مبارک دیتے ہوئے لکھا: ’یہ ملاپ ان کی زندگی میں اور ہمارے ملک کے لیے تمام برکتیں لائے۔‘ شکریہ بی بی سی اردو

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here