جنسی زیادتی کرنے والا پولا گرفتار

0
450

گجرات محلہ مسلم آباد کا رہائشی پولا ریکارڈ وزیر آباد کی دوشیزہ سے زیادتی کرنے کے جرم میں گرفتار۔تفصیلات کے مطابق وزیر آباد کی رہائشی عظمیٰ اصغردختر محمد اصغر سکنہ وزیر آباد نے تھانہ بی ڈویژن کو اطلاع دی کہ ملزم نبیل اکرم عرف پولا ریکارڈ نے نوکری کا جھانسہ دے کر اسے اپنے گھر بلایا اور اس کے ساتھ زبردستی زیادتی کی ۔ اطلا ع پر ڈی پی اوگجرات جہانزیب نذیر خان نے فوری طور پر خصوصی ٹیم تشکیل دے کر ہدایت دی کہ ملزم کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے ۔ایس ایچ او تھانہ بی ڈویژن نے بہترین حکمت عملی سے چوبیس گھنٹے کے اندر ملزم کو گرفتار کرلیا ۔ملزم نے دوران انٹیروگیشن انکشاف کیا کہ سوشل میڈیا پر اس کے کافی فالوورز ہیں جن میں سے عظمیٰ بھی ایک ہے ۔جسے اس نے نوکری کے لئے گجرات بلایا تھا ۔پولیس تھانہ بی ڈویژن گجرات نے پولا ریکارڈ کیخلاف 376ت پ کے تحت مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here