بیٹے کا جنازہ اور ووٹ کا تقدس

0
542


شمع نیوز
#بیٹے کا جنازہ اور ووٹ کا تقدس
#بیٹے کا جنازہ تیار رکھا تھا اور ماں ووٹ کے تقدس کے لیے ایوان میں کھڑی تھی
سندھ میں صحرائے تھر کی بیٹی روبینہ سعادت قائم خانی نے وہ مثال قائم کی کہ جس کی نظیر دور دور تک نہیں ملتی
پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والی روبینہ قائم خانی کا 19 برس کا بیٹا حمزہ گزشتہ شب سی ویو پر ایک روڈ ایکسڈنٹ میں جاں بحق ہوگیا تھا، ماں صبح سینیٹ الیکشن میں ووٹ دینے کے لئے سندھ اسمبلی پہنچ گئی اور ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد روبینہ بیٹے کے جنازے میں گئیں
ابھی کچھ عرصہ پہلے انہوں نے کینسر سے وفات پاجانے والے اپنے بھائی کی یاد میں کینسر اسپتال کی بنیاد بھی رکھی تھی
عوام کے ایوان پر لعنت بھیج کر ووٹ کاسٹ نہ کرنے والے عمران خان کے عمل سے دل بجھا بجھا تھا مگر
روبینہ قائم خانی کے عمل نے سر فخر سے بلند کردیا جب تک ایسی مائیں زندہ ہیں، عوام کے ووٹ کا تقدس پامال نہیں ہوسکتا
ماں تجھے سلام

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here