انتخاب نہیں ہوا ہے، ان کی بھرتی ہوئی ہے۔’طلال چوہدری

0
715

پاکستان مسلم لیگ نواز کے سینیٹر طلال چوہدری نے سینیٹ الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ نواز کے امیدوار راجہ ظفر الحق کی صادق سنجرانی کے ہاتھوں شکست کے بعد کہا کہ ‘صادق سنجرانی کا انتخاب نہیں ہوا ہے، ان کی بھرتی ہوئی ہے۔’
طلال چوہدری نے کہا کہ اس الیکشن سے ‘ایک فائدہ یہ ہوا ہے کہ لوگوں کا اصل چہرا سامنے آگیا ہے۔’
‘یہ بہروپیے جو تبدیلی اور انقلاب کا نعرہ لگاتے ہیں اور اصول کی باتیں کرتے ہیں آج ان کے اصول اور تبدیلی کی سیاست بالکل واضح ہو کہ دنیا کے سامنے آگئی ہے۔’طلال چوہدری نے بھی اپنے بیان میں پی پی پی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ اب ‘بھٹوؤں کی قبروں پر کس منہ سے جائیں گے۔’
ان کے ساتھ وزیرِ مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے بھی پریس کانفرنس سے خطاب کیا اور کہا کہ پاکستان کے عوام جانتے ہیں کہ اس الیکشن میں کرپشن کی گئی ہے۔
ووٹوں کی گنتی کے حوالے سے کیے گئے ایک سوال کے جواب میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ ‘جن لو گوں نے یہ کام کیا ہے انھوں نے جمہوریت کو بیچا اور جمہوریت اور اپنے ضمیر کا سودا کیا ہے’
پاکستان پیپلز پارٹی کو خاص طور پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ ‘شہید بھٹو کا بھرم تھا لیکن آج بھٹو شہید ہو گیا ہے۔’
ادھر سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز شریف نے سینیٹ الیکشن کے بعد ٹوئٹر پر اپنے خیالات کا اظہار کیا اور اپنے مخالفین کو عوام کے سامنے آنے کا چیلینج دیا۔ شکریہ بی بی سی اردو

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here