ہم ہار کر بھی جیت گئے نواز شریف

0
559

شمع نیوز جنرل کونسل کے اجلاس سے نواز شریف نے جذباتی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہار کر بھی جیت گئے اور تم جیت کر بھی ہار گئے انہوں نے اپوزیشن کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ قوم جانتی ہے تم جھوٹے اور منافق ہو مزید کہا تیری بارگاہ میں پہنچے تو سبھی ایک ہوئے بلاول ہاوس اور بنی گالہ ایک ہی جگہ جھک گئے نواز شریف نے کہا ووٹ کو اور عوامی حکمرانی کو عزت دو انہوں نے کہا یہ لیڈر نہیں بلکہ قوم کے لیے شرمندگی ہیں ووٹ کو عزت دو ان الفاظ کو منشور کا حصہ بھی بنا لیا اپنے مشن سے پیچھے نہ ہٹنے کا عزم بھی کیا عام انتخابات کو ریفرنڈم بنانے کا عوام سے وعدہ لیا نواز شریف نے کہا کہ میں اپنے کیے کی سزا نہیں بھگت رہا نیب عدالتوں کے زوزانہ چکر کاٹ رہا ہوں میرا کوئی ذاتی ایجنڈا نہیں ہے پاکستان کی ترقی کا ایجنڈا ہے ہم نے ملک کو اندھیروں سے نکلا ہے دہشت گردی ختم کی ہے جب ہم نے حکومت سنبھالی تھی تو ہمارے لیے چیلنج تھا خزانہ خالی تھا لوڈشیڈنگ عام تھی روزانہ دھماکے ہوتے تھے ہم نے سڑکوں کے جال بچھائے ہیں لوڈشیڈنگ ختم کی ہی دہشت گردی ختم کی ہے اتنے کام کسی صوبے میں نہیں ہوئے جتنے پنجاب میں ہوئے ہیں کہیں ترقی ہو رہی ہو تو صدق دل سے تسلیم کریں اور اس ترقی کو مانو مصائب کا سامنا ضرور کر رہے ہیں جھک نہیں رہے عوام بھی وعدہ کرے اللہ کے سوا کسی کے سامنے نہیں جھکیں گے اپوزیشن کو مشورہ دیا کہ اگر دل میں کھوٹ ہو تو کبھی بھی کامیاب نہیں ہو سکتے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here