سلمان خان کو ضمانت پر رہائی مل گئی

0
590


بھارتی اداکار سلمان خان کی ضمانت منظور ہوگئی ہے اور عدالت نے انہیں جیل سے رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔درخواست ضمانت کی سماعت پر سلمان خان کی بہنیں بھی عدالت میں موجودتھیں۔

جودھ پورکی عدالت نے سلمان خان کو کالے ہرنوں کے غیرقانونی شکار کے الزام میں پانچ سال قید کی سز ا سنائی تھی۔جس کے بعد انہیں سینٹرل جیل میں بند کر دیا گیاتھا۔سلمان خان کے وکلاء نے ان کی ضمانت پر رہائی کی درخواست دائر کی جس کی سماعت کے بعد عدالت نے فیصلہ آج تک کے لیے محفوظ کر لیا تھا۔

عدالت نے سلمان خان کی درخواست ضمانت پر 25، 25 ہزار کے 2 مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔عدالت نے ان کے بغیر اجازت ملک چھوڑنے پر پابندی عائد کردی ہے اور انہیں 7 مئی کو دوبارہ عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔جودھ پور کی عدالت نے کالے ہرن شکار کیس میں سلمان خان کو مجرم قرار دیا تھا۔عدالت نے سلمان خان کو 5 سال قید اور 10 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی سلمان خان نے سزا سنائے جانے کےبعد دو راتیں جیل میں گزاریں ۔بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here