لندن دکان پردن دیہاڑےڈاکوؤں نےحملہ کر دیا۔

0
338


لندن کےمصروف ترین شاپنگ مرکز آکسفورڈاسٹریٹ کی دکان پردن دیہاڑےڈاکوؤں نےحملہ کر دیا۔

موٹرسائیکل پر سوارہتھوڑےاورخنجرتھامے6ڈاکوؤں نےمہنگی ترین گھڑیوں کی دکان پرہلہ بول دیا۔ ہتھوڑوں سےدروازہ نہ کھلنےپرڈاکوؤں نےفلمی اندازسے تیز رفتار موٹرسائیکل سے ٹکر مارکر دروازہ توڑدیا۔دوڈاکوؤں نےدکان میں گھس کرقیمتی گھڑیوںکاصفایاکیا،4 پہرے پر باہر کھڑے رہے جبکہ دکان کا خودکار دروازہ بند ہونے سے اندر موجود دونوں ڈاکو باہرآنے میں ناکام رہے۔

اس پر باہر موجود 4 ڈاکوؤں نے دروازہ کھولنےکےلیے ہر حربہ آزمایا، ہتھوڑے برسائے اور موٹر سائیکل سے ٹکریں ماریں اور ساتھیوں کو نکال لیا۔

ایک موٹرسائیکل چھوڑکر تمام ڈاکو خنجرلہراتےہوافرار ہو گئے جبکہ ڈکیتی کےدوران کوئی شخص زخمی نہیں ہوا،ملزم تاحال پولیس کی گرفت میں نہیں آسکے شکریہ روز نامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here