ٹی وی چوری کرنیوالا چور بال بال بچا گیا

0
657

ٹی وی چوری کرنیوالا چور بال بال بچ گیا
امریکا کے ایک پیزا ریسٹورنٹ سے ٹی وی چوری کرنے والا چور دوران واردات بال بال بچ گیا۔
درمیانی شب پیزار ریسٹورنٹ میں داخل ہونے والے اس شخص کو کچھ نہ ملا، تو اس نے دیوار پر لگا ٹی وی چرانے کا فیصلہ کیا۔
ٹی وی اتارتے ہوئے یہ چور اس کا وزن برداشت نہ کرسکااور ٹی وی سمیت گر گیا تاہم چند سیکنڈز بعد ہی دوبارہ اٹھ کھڑا ہوا اور ٹی وی لے اڑا۔

پیزا ریسٹورنٹ نے چور کی سی سی ٹی وی فوٹیج جاری کرتے ہوئے عوام سے اس کی تلاش کے لیے مدد طلب کی ہے جبکہ مطلوب چور کی تلاش میں مدد دینے والے کے لیے بطور انعام500 امریکی ڈالر مالیت کے کارڈ کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here