ن لیگ کے 8ارکان اسمبلی مستعفی،جنوبی پنجاب صوبہ محاذ کااعلان

0
673


مسلم لیگ ن کے منحرف اراکین نے جنوبی پنجاب صوبہ محاذ کے قیام کا اعلان کردیا، جبکہ 8 لیگی اراکین اسمبلی نے مستعفی ہونےکا اعلان کیا، ان میں قومی اسمبلی کے 5 اور صوبائی اسمبلی کے3 اراکین شامل ہیں۔

مستعفی ہونے والے لیگی اراکین میں خسروبختیار، رانا قاسم نون، طاہراقبال، طاہربشیرچیمہ، سرداردریشک، مخدوم باسط بخاری اور سلیم اللہ چودھری کے نام شامل ہیں۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر مملکت خسرو بختیار نے قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے اور کہا کہ یہاں بیٹھے تمام اراکین قومی اسمبلی اپنے نشستیں چھوڑنے کا اعلان کرتےہیں، انہوں نے کہا کہ پریس کانفرنس کا ون پوائنٹ ایجنڈا جنوبی پنجاب میں نئے صوبے کا قیام ہے۔خسرو بختیار نے مزید کہا کہ جنوبی پنجاب میں ترقی نہیں ہو رہی، وہاں غربت کی شرح 51 فیصد ہے جبکہ پچھلے 30 برس سے جنوبی پنجاب کے عوام غربت اور جہالت کا شکار رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ لاہور ہمارا دوسرا گھر ہے،ہم یہاں نفرتیں پھیلانےکے لیے نہیں آئے اور جو نیا صوبہ آئے گا اس میں جو رقم راجن پور کے لیے رکھی جائے گی وہ ملتان میں خرچ نہیں ہوگی۔

سابق وزیر مملکت نے بتایا کہ جنوبی پنجاب صوبہ محاذ کے سرپرست سابق وزیراعظم بلخ شیرمزاری ہوں گے۔
ن لیگ چھوڑنے والے طاہر اقبال کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب کے سیاستدان اور عوام اپنا صوبہ چاہتے ہیں، جبکہ رانا قاسم نے بتایا کہ محرومیاں بڑھ جائیں تو فیڈریشن کمزور ہوتی ہے۔ شکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here