ایف سی چیک پوسٹ کے قریب دھماکا ، 5افراد زخمی

0
360


کوئٹہ کے علاقے بلیلی میں ایف سی کی چیک پوسٹ کے قریب ہونے والے خودکش دھماکے میں 4 ایف سی اہلکاروں سمیت 5افراد زخمی ہوگئے، دھماکے میں 8 سے10 کلو دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا۔

پولیس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے بلیلی میں پیر کی شب ایف سی کی چیک پوسٹ کے قریب خودکش دھماکہ ہوا، دھماکہ اس قدر زوردار تھا کہ اس کی آواز شہر میں دور دور تک سنائی دی، دھماکے کے نتیجے میں وہاں کھڑی گاڑی میں آگ لگ گئی جبکہ دھماکے میں 5 افراد زخمی ہوئے۔پولیس نے مزید بتایا کہ زخمی ہونے والوں میں 4 ایف سی اہلکار بھی شامل ہیں،جن کو سی ایم ایچ منتقل کردیا گیا جبکہ واقعہ کے بعد پولیس اور ایف سی نے علاقے کو سیل کردیا ہے۔

دوسری جانب ڈی جی سول ڈیفینس اسلم ترین نے بتایا کہ بلیلی کے علاقے میں چیک پوسٹ کے قریب ہونے والا دھماکہ خودکش ہے، خودکش حملہ آور کی عمر 20سے 22سال تھی، وہ پیدل چل کر پوسٹ کے قریب آیا تھا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ دھماکے میں 8 سے 10 کلو بارودی مواد استعمال کیا،جس سے ایف سی پوسٹ اور وہاں کھڑی گاڑی کو نقصان پہنچا۔

گورنر اور وزیر اعلیٰ بلوچستان نے بلیلی چیک پوسٹ کے قریب خود کش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے سیکورٹی اہلکاروں کی زخمی ہونے پر دکھ اور اظہار افسوس کیا ہے اور زخمیوں کو بہترین طبی امداد کی فراہمی یقینی بنا نے کی ہدایت کی۔

وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ دہشت گر د کوئٹہ شہر کو نشانہ بنانا چاہتے تھے، جس سے بروقت ناکام بنادیا گیا جبکہ ہمارے سیکیورٹی اداروں کی قیام امن کے لئے دی گئی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here