کراچی سے عمران خان الیکشن لڑیں، شکست دینگے، بلاول بھٹو

0
272


مٹھی‘اسلام کوٹ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے دعویٰ کیا ہے کہ پیپلزپارٹی سندھ اور وفاق سے 2018 کا الیکشن جیتے گی‘نوازشریف ایک شہرکے وزیراعظم بنے ہوئے تھے پورے ملک کے نہیں‘وفاق سندھ کے حقوق غصب کررہاہے‘تھرکی وجہ سے صوبے میں بے مثال تبدیلی آئے گی‘عمران خان کو چیلنج دیتاہوں وہ کراچی سے الیکشن لڑیں‘انہیں عبرتناک شکست دیں گے‘تھرکول منصوبے نے ملک میں اقتصادی ترقی کی بنیاد ڈال دی ہے۔وہ بدھ کو تھرپارکر میںتقریب سے خطاب کررہے تھے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ سیاستدانوں اور میڈیا نے تھر کے عوام کو حقوق نہ دے کر زیادتی کی‘ تھر میں جو انقلاب آیا اس سے متعلق عوام کو آگاہ نہیں کیا گیا‘ آئندہ پانچ سالوں میں تھر کی وجہ سے سندھ میں بے مثال تبدیلی آئے گی‘ خیبرپختونخوا اور پنجاب میں کوئی تھر جیسا علاقہ دکھائیں جہاں اتنا کام ہوا ہو۔بلاول بھٹو نے کہاکہ کراچی کا لوکل باڈی سسٹم مخصوص جماعت کے پاس ہے‘ وہ جماعت آپس میں لڑرہی ہے، یہ نہ خود کام کررہے ہیں، نہکسی اور کو کرنے دے رہے ہیں۔جنگ نیوزکے مطابق بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ وفاق کا مطلب ایک صوبےکی نہیں پورےپاکستان کی حکومت ہوتی ہے لیکن نواز شریف ایک شہر کے وزیراعظم بنے ہوئے تھےملک بھر کے نہیں‘انہوں نے کہا کہ کراچی والے پیپلزپارٹی کو ووٹ دیں‘میں کراچی تبدیل کرکے دکھاؤں گا۔مٹھی سے نامہ نگارکے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہناتھاکہ پاکستان میں اقتصادی ترقی کا نیا سورج طلوع ہونے والا ہے، جس کی بنیاد تھر کول منصوبے نےڈال دی ہے اور پاکستان میں اقتصادی ترقی کو ایک نیا جنم دیا ہے۔اسلام کوٹ سے نامہ نگارکے مطابق بلاول بھٹونے کہاکہ وفاقی حکومت چھوٹے صوبوں بالخصوص سندھ کے حقوق غصب کررہی ہے اور انہیں این ایف سی اور دیگر وسائل میں ان کا حصہ دینے سے گریزاں ہے۔بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here