کامن ویلتھ گیمز میں بھارت کے دو ایتھلیٹ ملک کی بدنامی کا سبب

0
655


کامن ویلتھ گیمز میں بھارت کے دو ایتھلیٹ ملک کی بدنامی کا سبب بن گئے ،راکیش بابو اور عرفان کولوتھم کے کمروں سے سرنجیں برآمد ہوئی ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کامن ویلتھ گیمز کی فیڈریشن نےدونوں کھلاڑیوں کو مقابلوں سے باہر کردیا ہے اور انہیں پہلی دستیاب فلائٹ سے وطن لوٹ جانے کی ہدایت کردی ہے ۔گولڈ کوسٹ آسٹریلیا میں جاری کامن ویلتھ گیمز میں بھارت کو شدید خفت کا سامنا کرنا پڑا اور بدنامی الگ ہوئی،اولمپک ولیج میں ٹرپل جمپر راکیش بابو اور ریس والکر کے عرفان اس کی وجہ بنے ہیں،جن کے کمروں سے سرنجیں برآمد ہوئیں۔
فیڈریشن کے مطابق دونوں کھلاڑیوں کے ایکریڈیشن معطل کردیے گئے ہیں اور انہیں اولمپک ولیج سے نکال دیا گیا ہے ،اب یہ دونوں کھلاڑی کسی بھی مقابلے میں حصہ لینے کے اہل نہیں ہیں اور انہیں پہلی دستیاب فلائٹ سے بھارت جانے کی ہدایت بھی کردی گئی ہے۔
اولمپک ولیج میں صفائی کرنے والے عملے کے ایک اہلکار کو ان کے کمرے میں ٹیبل پر پڑے ہوئے ایک کپ میں سرنج ملی تھی جبکہ ایک آسٹریلین انٹی ڈوپنگ اہلکار نے بابو کے بیگ سے سرنج برآمد کی تھی۔بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here