ٹرالے کی ٹکر سے ایم اے کی طالبہ ہلاک

0
756


کھاریاں(سید ندیم نوشاہی ) جی ٹی روڈکھاریاں پر تھانہ صدر کے بالکل سامنے موٹر سائیکل کو ٹرالے کی ٹکر، چچا کے ساتھ کھاریاں آئی جواں سالہ لڑکی موقع پر جاں بحق، چچا شدید زخمی۔ ٹرک ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق موضع بھاگو کا رہائشی محمد افضل ولد نور محمد اپنی دو بھتیجییوں کے ساتھ شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد جہلم سے براستہ کھاریاں واپس اپنے گاؤں بھاگو جا رہا تھا کہ تھانہ صدر کے سامنے پیچھے سے آنے والے ٹرالر نمبر JU-2267 نے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار ایم اے کی طالبہ امِ کلثوم دختر محمد اشرف موٹر سائیکل سے گر گئی اور ٹرالے کا ٹائراس کے اوپر سے کچلتا ہوا گزر گیااور وہ موقع پر جاں بحق ہو گئی جبکہ محمد افضل کو معمولی چوٹیں آئیں۔ ریسکیو 1122 اور پولیس تھانہ صدر کھاریاں کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔ ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here