انتظامیہ کی بے حسی خواتین پریشان

0
1297


سرائے عالمگیر(ارشد قاضی)عوامی شکایات اور اخبار کی نشاندہی رائیگاں ،ارباب اختیار کے کانوں پر جوں تک نہ رینگی اورناجائز تجاوزات کا مسلہ حل نہ ہو سکا ، دکانداروں نے سٹال لگا کر روڈ بلاک کر دی تفصیل سرائے عالمگیر مین بازار اور سروس روڈ پر ناجائز تجاوزات کی شکایات تو عرصہ دراز سے اخبارات کی زینت بنتی رہی ہیںلیکن نامعلوم وجوہات کی وجہ سے یہ مسلہ کبھی بھی حل نہ ہوسکاتھاکیونکہ دکانداروں انتظامیہ کی عدم توجہی سے فائدہ اٹھاتے ٹی ایم اے کے بعض اہلکاروں سے ملی بھگت کر کے دکانوں کے سامنے سٹال لگا لیے اور بازار تنگ گلی کی شکل اختیار کرگیا ہے جبکہ بعض غیر قانونی تھڑوں کا بھتہ اوپر تک جانے کی اطلاعات ہیں جس کی وجہ سے مقامی انتظامیہ کو بازار میں دکانوں کے سامنے لگے بڑے بڑے سٹال نظر ہی نہیں آتے ،اہلیان سرائے عالمگیر نے ارباب اختیار سے اپیل کی ہے کہ انتظامیہ کی بے حسی سے خریدارای کے لیے آنے والی خواتین حضرات کے لیے پریشانی سامنا کرنا پڑھتاہے انتظامیہ کو ناجائز تجاوزات کے خلاف اپریشن کلین اپ کا پابند کیا جائے تاکہ خریداری کے لیے آنے والی خواتین و مرد حضرات کو پریشانی سے بچایا جا سکے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here