ایس ایس پی حملہ کیس: عمران کی عدم پیشی پر فیصلہ مؤخر

0
642


انسداد دہشت گردی عدالت میں ایس ایس پی تشدد کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی عدم پیشی پر بریت سے متعلق درخواست پر فیصلہ موخر کر دیا۔
عمران خان کی بریت کی درخواست پر فیصلہ اب 4 مئی کو سنایا جائے گا، عدالتی حکم کے مطابق عمران خان آئندہ سماعت پر بھی پیش نہ ہوئے تو وارنٹ جاری کریں گے۔
انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے عمران خان کی بریت کی درخواست پر فریقین وکلا کے دلائل سننے کے بعد 10 اپریل کو فیصلہ محفوظ کیا تھا جو آج سنایا جانا تھا۔جس کے لیے عمران خان کو طلب کر رکھا تھا۔
عدالت نے کیس کی سماعت کی تو عمران خان کمرہ عدالت میں موجود نہیں تھے جس پر جج شاہ رخ ارجمند نے کہا کہ ملزم کی موجودگی میں فیصلہ سنایا جائے گا۔
عدالت نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو طلب کر لیا، اس موقع پر عمران خان کی آج کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی جس پر جج شاہ رخ ارجمند نے کہا کہ عمران خان کو بلالیں آج ہی فیصلہ سنانا ہے۔
پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیسز کی سماعت بھی آج ہوگی جو اے ٹی سی جج کوثر عباس زیدی کریں گے۔ مقدمات میں نامزد عمران خان، شاہ محمود قریشی اور اسد عمر سمیت دیگر تحریک انصاف کے رہنما پیش ہوں گے۔
واضح رہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے 2014 میں حکومت مخالف دھرنے کے دوران عمران خان سمیت پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں کے خلاف ایس ایس پی تشدد، پی ٹی وی، پارلیمنٹ حملہ اور اشتعال انگیز تقاریر کے مقدمات درج کیے گئے تھے۔بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here