شہر بھر میں آوارہ کتوں کی بھرمار اور عوام کا جینا محال

0
967


سرائے عالمگیر(ارشدقاضی)سرائے عالمگیر شہر میں آوارہ کتوں کی بھرمار ہو گئی ہے ، جی ٹی روڈ ہو یا بازار ، گلی محلہ ہو یا پارک ، کھیل کا میدان ہو یا چوک چوراہا ہر جگہ آوارہ کتوں نے اپنا ڈیرہ جما لیا ہے ، سکول و دفاتر میں جانے والے پیدل افراد ، سائیکل اور موٹر سائیکل سوار اس صورت حال سے سخت مشکلات کا شکار ہو گئے ہیں کیو نکہ یہ لوگ ان کتوں کا آسان ہدف ہیں ، سکول آتے جاتے چھوٹے طلباء و طالبات کتوں کے بھونکنے اور پیچھا کرنے سے شدید خوف میں مبتلا ہو گئے ہیں ، سرائے عالمگیر کے شہریوں نے چئیر مین بلدیہ اور متعلقہ انتظامیہ کو اس بارے میں فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ،

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here