آپ سب کا پیار دیکھ کر آنکھوں میں آنسو آگئے۔چیف جسٹس

0
651


چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار کا کہنا ہے کہ مریضوں کو اسپتال میں انجکشن لگا کر سلادیا جاتا ہے، رات کوتصویریں دیکھیں، تبھی اسپتال کے دورے کا فیصلہ کیا،کیا یہ حکومت کا کام نہیں ہے جو مجھے کرنا پڑ رہا ہے ۔
چیف جسٹس نے لاہور میں سپریم کورٹ بار سے خطاب کرتے ہوئے سپریم کورٹ بار میں وکلاء کی جانب سے تصویر لگانے پر کہا کہ پہلی بار سپریم کورٹ بار میں کسی چیف جسٹس کی تصویر لگائی گئی، آپ سب کا پیار دیکھ کر آنکھوں میں آنسو آگئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ شکر ہے کہ اللہ نے ہمیں کسمپرسی میں نہیں ڈالا، دعا کریں اللہ مجھے صحت اور تندرستی دے۔
چیف جسٹس کہتے ہیں کہ اپنے ہر دوست سے کہا ہے کہ اپنے طور پر گروپس کی شکل میں کوئی لاریفامز تیار کریں، میں اکیلا آدمی کچھ بھی نہیں کرسکتا، بار کو میرا ساتھ دینا ہوگا۔بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here