ہمیشہ صحافت کا تقدس بحال رکھا اور سچائی کو عوام کے سامنے پیش کیا سیدکلیم شاہ (ممبر میڈیا ون گروپ)

0
652


سرائے عالمگیر(سید ندیم نوشاہی )میڈیا ون گروپ سینئرصحافی صغیر احمد راٹھور کی زیر نگرانی پرانی روایت ختم کرے گا ان خیالات کا اظہار میڈیا ون گروپ سرائے عالمگیرکے ممبر سید کلیم شاہ نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہاکہ صحافت نمود نمائش کا نام ہے نہ ڈیریداری سے عوامی مسائل کے حل ہونے کی امیدیں رکھی جاسکتیں ہیں صحافت ہمارا شوق ہے نہ ہی روزی روٹی کے چکرمیںصحافتی تقدس پامال کرنے والوں سے یارانہ ہے بلکہ اس شعبے کو مشن سمجھا، اپنے فرض کی ادائیگی میں کوئی راضی ہو یا ناراض ہمیشہ اپنے شعبے کا تقدس بحال رکھا اور سچائی کو عوام کے سامنے پیش کیاجس پر فخرہےاورجب تک زندگی نے ساتھ دیا ایمانداری سے کام کرتے رہیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here