آرمی چیف صورتحال کا جائزہ لینے کوئٹہ پہنچ گئے

0
624


آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کوئٹہ پہنچ گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سیکورٹی کی تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے کوئٹہ پہنچے ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف دورہ کوئٹہ کے دوران ہزارہ برادری کے عمائدین سے بھی ملاقات کریں گے۔
خیال رہے کہ کوئٹہ میں دہشت گردوں اورٹارگٹ کلرزکے حملوں میں اضافہ ہوگیا ہے اور شہر میں ایک ہفتے کے دوران دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں12 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here