کھاریاں میں بھی پولیس خدمت مرکز کا آفتتاح

0
1294


گجرات (سید ندیم نوشاہی ـ)ڈی پی او گجرات جہانزیب نذیر خان کا شہریوں کی خدمت کیلئے ایک او ر سنگ میل ،گجرات کے بعد کھاریاں میں بھی پولیس خدمت مرکز کا افتتاح کردیا گیا ۔ڈی پی او گجرات کے اس عوامی خدمت کے منصوبہ کو انتہائی کم مدت میں مکمل کرنے پر کھاریاں کے شہریوں ،تاجر برادری نے خراج تحسین پیش کیا اور ان کا شکریہ ادا کیا ۔ کھاریاں میں پولیس خدمت مرکز کے افتتا ح کے موقع پر میاں طارق محمود ایم پی اے ،چوہدری عابد رضا کوٹلہ ایم این اے ،پولیس افسران ،تاجر برادری اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔شہریوں کو کھاریاں پولیس خدمت مرکز پر درج ذیل سہولیات ایک چھت تلے میسر ہوں گی ۔1۔ پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ 2۔ لرنر ڈرائیونگ لائسنس 3۔ تجدید ڈرائیونگ لائسنس 4۔ انٹر نیشنل ڈرائیونگ پرمٹ 5۔ وہیکل کلیرینس سرٹیفکیٹ 6۔ گمشدگی دستاویزات7۔ اندراج کرایہ داران 8۔ اندراج ملازم 9۔ جنرل پولیس ویری فیکیشن 10۔ FIRکی کاپی 11۔ جرم کی اطلاع 12۔ قانونی راہنمائی برائے تشدد خواتین ترجمان گجرات پولیس

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here