سورج نے آنکھیں کیا دکھائیں حکومتی دعوے ٹھس ہو گئے

0
633


سرائےعالمگیر(سید ندیم نوشاہی ـ)لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہوا نہ امید نظر آتی ہے سورج نے کیا آنکھیں دکھائیں کہ حکومتی دعوے ٹھس ہوگےاورگرمی آتے ہی بجلی کی لوڈشیڈنگ کاجن بے قابو ہوکر بوتل سے باہر نکل آیا سرائےعالمگیر اور گردو نواح میں محکمہ واپڈا کی جانب سے بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ جا ری ہے جس کا دورانیہ سولہ گھنٹے سے تجاوز کر گیا بجلی نہ ہونے کے باعث گھروں میں پانی نایاب ہو گیا بچوں کا بروقت سکول جانا مشکل ترین عمل بن گیا عوام پانی کے بوند بوند کو ترس گئے جبکہ کاروباری زندگی بھی متاثر ہو رہی ہےعوامی حلقوں کا کہنا تھاکہ موجودہ حکمرانوں کے دعوئے صرف دعوئے رہے جن کا ایفا ہونا اب ممکن نہیں رہا آنے والے الیکشن میں ووٹ مانگے والوں کو انھیں کے انداز میں ناصرف ووٹ دیں گے بلکہ سزا بھی دیں گئے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here