پی ٹی آئی رہنما نعیم بخاری لندن میں زخمی

0
720


تحریک انصاف کے رہنما، معروف وکیل نعیم بخاری لندن میں زخمی ہوگئے ہیں،انہیں شدید چوٹیں آئی ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق نعیم بخاری نمل کالج کی چندہ مہم کے سلسلے میں لندن میں موجود ہیں جہاں وہ اچانک انڈر گرائونڈ اسٹیشن کے پلیٹ فارم پر گرگئے۔
تحریک انصاف کا کہناہے کہ اچانک گرنے کی وجہ سےنعیم بخاری شدید چوٹیں آئی ہیں،جس پر انہیں لندن کے اسپتال منتقل کیا گیا،اب ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
دوسری جانب چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے نعیم بخاری کے ساتھ پیش آئے حادثے پر انتہائی افسوس کا اظہار کیا ہے۔بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here