غریب آدمی کو کھانا کھانے کی ضرورت نہیں خورشید شاہ

0
603


قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ وزیر خزانہ کی تقریر سے غریب کا پیٹ بھر گیا،حکومت نے غریب عوام پر ٹیکس کی بھرمار کر دی ہے،بجٹ کے بعد اب غریب آدمی کو کھانا کھانے کی ضرورت نہیں ۔
قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سیاست اور سیاست دان گندے نہیں، لوگ اسے گندا کرتے ہیں، سستی روٹی اسکیم میں پنجاب کے عوام کے ساتھ دھوکا ہوا،سستی شہرت ہمیں مار رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ’آج اراکین کی حاضری دیکھ کر پارلیمنٹ کی بالادستی نظر آرہی ہے، 70سال کی تاریخ میں پارلیمنٹ کا ایسا حال نہیں دیکھا‘۔
خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ الیکشن میں جائیں گے تو ایک دوسرے کو ایسی سنائیں گے، توبہ نعوذ بااللہ، کبھی تو ہمیں بیٹھنا پڑے گا، اسپیکر ان سب مسائل کو دیکھیں‘۔بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here