شوہر کے پاسپورٹ پر خاتون برطانیہ سے بھات پہنچ گئی

0
630


بھارتی نژاد خاتون اپنے شوہر کے پاسپورٹ پر بنا کسی رکاوٹ کے برطانیہ سے براستہ دبئی بھارت پہنچ گئیں۔
مانچسٹر ایئرپورٹ کا کہنا ہے کہ مسافروں کی شناخت چیک کرنا ایئر لائن کی ذمے داری ہے۔
اماراتی ایئرلائن کے ذریعے بزنس ٹرپ پر برطانیہ سے بھارت آنے والی گیتا غلطی سے اپنے شوہر کا پاسپورٹ لے کر مانچسٹر ایئرپورٹ پہنچی تھیں، گیتا نے بآسانی شوہر کے پاسپورٹ پر چیک ان کیا اور طیارے میں سوار ہو کر دبئی پہنچ گئیں۔
گیتا کا پاسپورٹ بھارت کا اوورسیز سٹیزن شپ کارڈ ہونے کی وجہ سے چیک نہیں کیا گیا لیکن جب وہ نئی دلی ایئرپورٹ پہنچیں تو پاسپورٹ کی غلطی پکڑی گئی اور عملے نے گیتا کو بھارت میں داخل ہونے سے روک کر واپس دبئی روانہ کر دیا۔
ایئرلائن واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here