سیلابی اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مشقیں

0
599


جہلم (سید ندیم نوشاہی )سیلابی اورہنگامی صورتحال سےنمٹنے کیلئےضلعی حکومت نےدریائے جہلم پر فرضی مشق اورفلڈریلیف کیمپ کااہتمام کیاگیا،اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کے تمام اعلی افسران نے شرکت کی ،ریسکیو اہلکاروں نے پیشہ ورانہ مہارت کاعملی مظاہرہ کیا،ڈپٹی کمشنر ڈسٹرکٹ جہلم عبد الستارعیسانی نے ضلعی انتظامیہ اورافسران کے ہمراہ فلڈریلیف کیمپس کادورہ کیا۔مشقوں کےدوران سیلاب میں پھنسے ہوئے لوگوں کو نکالنے ،ان کو محفو ظ مقام پر منتقل کرنے اور ڈوبتے ہوئے شخص کو نکالنے کا عملی مظاہرہ کیا گیا، انخلاءکے دوران زخمی ہونے والےافرادکو ابتدائی طبی امداد دیتے ہوئے ہسپتال منتقل کرنا بھی شامل ہے،پولیس، صحت، سول ڈیفنس ، لائیوسٹاک محکموں کی ٹیموں،میونسپل کارپوریشن جہلم اور کیرٹیکرز نے فرضی مشقوں میں حصہ لیا

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here