ہم نے خیبر پختون خوا کو شناخت دی جنوبی پنجاب صوبہ بھی پی پی ہی بنا سکتی ہے بلاول

0
578


ہم نے خیبر پختون خوا کو شناخت دی، بلاول بھٹو
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ہم نےخیبر پختون خوا کو شناخت دی، اگرکوئی جنوبی پنجاب صوبہ بناسکتا ہے تو وہ پاکستان پیپلزپارٹی ہے۔
لیہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جنوبی پنجاب کا نام لے کر سیاست چمکانے والوں کو یہاں سے کچھ نہیں ملے گا، الیکشن سے تین ہفتے پہلے کیوں جنوبی پنجاب یاد آیا؟ یہ لوگ صرف ووٹ لینے اور دھوکا دینے آئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے تو بہت پہلے جنوبی پنجاب کی بنیاد رکھ دی تھی، انہیں 6 سال لگے ہمارے وژن کو سمجھنے میں۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم نے خیبر پختونخوا کو شناخت اور گلگت بلتستان کو حقوق دیے، اگر کوئی جنوبی پنجاب کو صوبہ بناسکتا ہے تو وہ پاکستان پیپلز پارٹی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے 18ویں ترمیم کے ذریعے اختیارات تقسیم کیے اور چھوٹےصوبوں کو مضبوط کیا، ہمیں جنوبی پنجاب کے استحصال کا احساس ہے، ہم اس دھرتی کو اپنی دھرتی سمجھتے ہیں، اس دھرتی کی حقیقی نمائندگی صرف پیپلزپارٹی کرسکتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب کا نام لے کر سیاست کرنے والوں کو یہاں سے کچھ نہیں ملے گا، اقتدار میں آکر ہم نے سب سے پہلے زراعت پر توجہ دی۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ جب تک ناکام لیگ اقتدار میں رہےگی، زرعی شعبہ تباہ ہوتا رہےگا، 2008 میں ہماری حکومت نے تباہ ہوتی ہوئی معیشت کو سنبھالا تھا۔
انہوں نے کہا کہ سیلابوں کے باوجود گندم امپورٹ کرنے والا ملک گندم ایکسپورٹ کرنے لگا لیکن ناکام لیگ کے آنے کے بعد کسان سے انتقام لیا گیا بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here