امریکی سفارتکار کیلئے آیا امریکی طیارہ واپس باہر جانے سے روک لیا گیا

0
590


امریکی سفارتکار کیلئے آیا امریکی طیارہ واپس
امریکی سفارتکار کرنل جوزف کو لینے کیلئے آنے والا امریکی طیارہ واپس لوٹ گیا۔
ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی دفاعی اتاشی کرنل جوزف امریکانہ جاسکے، انہیں وزارت داخلہ کا این او سی نہ مل سکا۔
ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق کرنل جوزف کولینے کیلئے امریکی طیارہ نور خان ائربیس پہنچا تھا۔
یاد رہے کہ اسلام آباد میں امریکی سفارتکار کرنل جوزف کی گاڑی کی ٹکر سے عتیق نامی نوجوان کچل کر جاں بحق ہوگیا تھا۔
گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا تھا کہ امریکی سفارتکار کو سفارتی استثنیٰ حاصل نہیں، لہٰذا حکام ان کا نام ای سی ایل ڈالنے یا نہ ڈالنے کے حوالے سے دو ہفتوں میں فیصلہ کریں۔بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here