ڈبلن ٹیسٹ :پاکستان نے5 وکٹ سے جیت لیا

0
525

پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان جاری تاریخی ٹیسٹ میچ میں گرین شرٹس نے آئرش ٹیم کو دلچسپ مقابلے کے بعد 5وکٹ سے شکست دے دی ۔ امام الحق کے شاندار74رنز کی بدولت پاکستان فتحیاب ۔
پاکستان نے آئرلینڈ کے 160 رنز کا ہدف 47ویں اوور میں 5 وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا اور تاریخی ٹیسٹ میچ میں فتح اپنے نام کی۔ گرین شرٹس کی جانب امام الحق 74رنز کے ساتھ دوسری اننگز میں ٹاپ اسکورر رہے جبکہ بابر اعظم 59 رنزبنا کر نمایاں رہے۔
امام الحق جو گرین شرٹس کی جانب سے ڈبییو پر ہیں اپنی سلیکشن کا بھرپور ثبوت دیا اور ٹیم کی لڑکھڑاتی بیٹنگ لائن کو بھرپور سہارا دیتے ہوئے بابر اعظم کے ساتھ اہم شراکت قائم کی اور ٹیم کو جیت کی راہ پر گامزن کیا ۔
اس سے قبل ڈبلن میں کھیلے جارہے تاریخی ٹیسٹ میچ میں آئرلینڈ نے پاکستان کو کامیابی کے لئے صرف 160 رنز کا ہدف دیاتھا لیکن ہدف کے تعاقب کے ابتداء ہی میں مہمان ٹیم کی 3 وکٹیں صرف 14 رنز کے اسکور پرگر گئیں تھیں۔بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here