پارٹی کے پرانے ورکروں کو ہرگز بائی پاس نہ کیا جائے ندیم ڈار

0
684

سرائے عالمگیر(ارشدقاضی) ممتاز تاجر، معروف سیاسی و سماجی شخصیت ، نائب صدر پی آئی سپورٹس اینڈ کلچر ونگ پنجاب ندیم ڈارنے کہا ہے کہ پی ٹی آئی میں شارٹ کٹ اور مفاد پرست سیاستدانوں کیلئے کوئی جگہ نہیں ہے پاکستان تحریک انصاف ایک صاف ستھری جماعت ہے اس جماعت کے دروازے تمام پاکستانیوں کے لئے کھلے ہیں لیکن جو ذاتی مفاد سے بالا تر ہو کر پارٹی میں شامل ہوں انہوں نے کہا میری وساطت سے پی ٹی آئی کارکنان اپنی قیادت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ پارٹی کے پرانے ورکرز اور مقامی قیادت کو ہرگز بائی پاس نہ کیا جائے ، اگرکسی نئے شامل ہونے والے کسی لیڈر کو چوہدری محمد الیاس ، چوہدری محمد ارشد یا راجہ نعیم نواز پر ٹکٹ کے مسئلہ پر ترجیح دی گئی تو ورکرز یہ فیصلہ قبول نہیں کریں گے جس کے نتیجہ میں پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت کو شدید ردعمل اور احتجاج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here