چھانگا مانگا کی سیاست بھی انہوں نے شروع کی ہی آصف زرداری

0
679

پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ نواز شریف پہلے دھرتی پھر پاور ہوتی ہے، یہ لوگ پاور کے شوق میں اپنی دھرتی سے وفا کرنے کے لیے بھی تیارنہیں۔
لاہور میں افطار ڈنر کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ نواز شریف 30 سال سے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ ہیں، چھانگا مانگا کی سیاست بھی انہی سے شروع ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ سیاست دان سیاست کی بات نہ کرے تو کیا کرے، اس وقت بہت سے لوگ تکلیف میں ہیں، آپ جب پاکستان آئے تھے تو کیا لے کر آئے تھے اور آج آپ کے پاس کیا ہے؟
آصف زرداری نے کہا کہ ہم نے لوگوں کو سزا نہیں دینی، ان کی غلطیاں یاد دلاکر معاف کرنا ہے، آپ پہلے اپنی دکان کا بتائیں یہ کہاں سے بنائی۔بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here