ٹریفک کے رش کو کنٹرول کرنے کےلیے ٹریفک پلان تیار

0
597

گوجرانوالہ(سید ندیم نوشاہی )چیف ٹریفک آفیسر غلام عباس تارڑ نے رمضان ٹریفک پلان جاری کر دیا ہے جس کے تحت فیلڈ میں موجود تمام ڈیوٹی افسران رمضان المبارک کے دوران اپنے فرائض منصبی پوری تندہی ، محنت اور لگن سے سرانجام دیں گے ۔ افطاری کے وقت ٹریفک کے رش کو کنٹرول کرنے اور ٹریفک کے بہائو کو بہتر کرنے کیلئے اپنی پیشہ وارانہ مہارت کو استعمال کریں، تمام ڈیوٹی افسران کو اُن کے تعینات کی گئی جگہ پر ہی افطاری کا مکمل سامان فراہم کیا جائے گا تاکہ وہ بھی بروقت افطاری کریں۔ اس بات کا اعلان انہوں نے اپنے آفس میں منعقدہ دربار سے ٹریفک آفسران اور ملازمین سے خطاب کے دوران کیا اس موقع پرڈی ایس پیز مقصود احمد لون،وقار جاوید بھٹی،وحید اختر بٹ،نواز گل اور دیگر وارڈنز بھی موجود تھے۔ چیف ٹریفک آفیسر نے تمام ٹریفک وارڈن اور ملازمین پر زور دیا کہ وہ اپنی ڈیوٹیاں عبادت سمجھ کر ادا کریں اور شہریوں کیلئے ہر ممکن سہولیات فراہم کریں انہوں نے کہا کہ یہ فطری عمل کے کہ افطار کے وقت ٹریفک کا بہائو رُک جاتا ہے بلا جواز رش ہونے کے باعث حادثات کے بھی خطرات لاحق ہوتے ہیں۔ اس کیلئے ضرورت اس امر کی ہے کہ تمام ٹریفک افسران حادثات کی روک تھام اور ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کیلئے پورے چوکس ہو کر فرائض انجام دیں انہوں نے واضح کیا کہ رمضان المبارک کے دوران وہ بذاتِ خود فیلڈ افسران کی ڈیوٹیوں کو چیک کرینگے۔ فرائض میں غفلت اور لا پرواہی کو کسی صورت برداشت نہیںکیا جائیگا اور دوران ڈیوٹی موبائل فون اور گپ شپ میں مشغول ٹریفک افسران سے سختی سے نمٹا جائیگا انہوںنے یہ بھی ہدایت کی کہ وہ گاڑیوں کے چالان کا جرمانہ کیش کی صورت میں موقع پر وصول نہ کریں تا کہ کسی قسم کی بدگمانی کا احتمال نہ ہو جو کہ بدنامی کا باعث بنتا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here