شاہ محمود قریشی نے کس کوکہ دیا نہ تین میں نہ۔۔۔

0
675
  • تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ نگراں وزیراعظم کے معاملے پرہم نہ’ تین میں نہ تیرہ ‘میں ہیں،ہم اس حوالے سے کوئی مشاورت نہیں کی گئی ۔
    اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں شاہ محمود قریشی نے شکوہ کیا کہ نگراں وزیراعظم کے نام پر ہم سے کوئی مشاورت نہیں ہوئی ،یہ بھی نہیں معلوم کہ جو نام دیے تھے ان پر کتنا غور کیا گیا ۔
    انہوں نے مزید کہا کہ نوازشریف کا بیان ان کے بیانیے سے خطرناک ہے،انہیں ڈر ہے کہ نواز شریف کے بیان کو جواز بنا کر پاکستان پر پابندیاں نہ لگ جائیں۔
    پی ٹی آئی رہنما نے یہ بھی کہا کہ نوازشریف کا بیانیہ ان کی پارٹی کے اندر اور باہر غیر مقبول ہورہا ہے ۔
    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ حکومت کی نیت صاف ہے تو فاٹا کے معاملے پر آئینی ترمیم ہوسکتی ہے ، فاٹا کو خیبر پختو نخوا میں ضم ہونا چاہیے ۔بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here