حکمران 300ارب بچانے کیلئے نیلسن منڈیلا بنے ہوئے ہیں۔عمران خان

0
617

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہےکہ پاکستان کو آج متعدد چیلنجزکا سامنا ہے، پاکستان کیوں پیچھے رہ گیا ؟ جس معاشرے میں انصاف نہ ملے وہ آگے نہیں جاسکتا۔
لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہموجودہ حکمرانوں کے اقتدار میں آنے سے پہلے اور بعد کے اثاثے دیکھ لیے جائیں، پتا چل جائے گا کہ یہ سیاست میں کیوں آئے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کا قرض 10 سال میں 27 کھرب روپے تک پہنچ گیا ہے، جو بھی اقتدار سنبھالے گا اس کے لیے بحران میں گھرا پاکستان ہوگا۔
چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ جو صلاحیت قائداعظم کے پاس تھی کسی کے پاس نہیں تھی، برطانیہ کے پاس بھی قائد اعظم جیسے وکالت والی صلاحیت نہیں تھی، قائد اعظم وہ سیاستدان تھے جو آزادی کے لیے نکلے تھے۔
عمران خان نے کہا کہ مجھے سیاست میں آنے کی ضرورت نہیں تھی ، سیاست ایک مقصد کے لیے کر رہا ہوں لیکن کچھ لوگوں کا مقصد سیاست میں آکر پیسا بنانا ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں نے آخری دو سال کرکٹ کینسر اسپتال بنانے کیلئے کھیلی، کینسر اسپتال کیلئے 20 میں سے 19 افراد نے کہا کہ نہیں بنے گا۔
عمران خان نے کہا کہ انگلینڈ میں منی لانڈرنگ میں پکڑا گیا سیاستدان عوام میں جاتا توعوام اس کا برا حال کردیتی، جو ملک ہم سے آگے ہیں وہ اخلاقیات میں بھی ہم سے آگے ہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ یہاں یہ اپنے 300 ارب بچانے کیلئے نیلسن منڈیلا بنے ہوئے ہیں۔بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here