نگراں وزیراعظم ہوگا کون، خورشید شاہ

0
757

اسلام آبادنگران وزیراعظم کیلئے حکومت اور اپوزیشن میں اتفاق نہیں ہوسکا۔اپوزیشن لیڈر اور وزیراعظم کے درمیان ہونیوالی ملاقات بے نتیجہ ختم ہو گئی ، گزشتہ روزوزیراعظم کے چیمبر میں ہونے والی ملاقات کے دوران وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان نگراں وزیراعظم کے نام پر مشاورت کی گئی،اپوزیشن لیڈر نے وزیراعظم سے ملاقات کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے بھی ملاقات کی،خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے ملاقات کے دوران کہا کہ وہ ترکی جارہے ہیں ، نگراں وزیراعظم کے نام پر مشاورت کے لیے اتوار کو ملاقات رکھ لیتے ہیں جس کے بعد طے ہوا کہ منگل کو ایک اور ملاقات ہوگی جس میں نگراں وزیراعظم کا نام فائنل کیا جائے گا۔اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ وزیراعظم سے مختلف ناموں پر تبادلہ خیال ہوا ہے اور منگل کو نگراں وزیراعظم کے نام کا اعلان کردیں گے،کوشش ہے کہ نگران وزیراعظم ایسا ہو جس پرتمام جماعتوں کو اتفاق ہو جبکہ وزیراعظم نے کہا کہ پہلے اپوزیشن نام دے۔ وزیر اعظم سے ملاقات سے قبل
صحافی نے خورشید شاہ سے سوال کیا کہ کیا اپوزیشن نے اپنے ناموں کو حتمی شکل دے دی جس پر قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ میں اور وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نگراں وزیراعظم کے نام پر بحث کریں گے۔بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here