ڈمپر چنگ چی رکشہ پر چڑھ گیا، 8 افراد جاں بحق

0
746

پنجاب کے شہر سرگودھا میں ایک ڈمپر موٹر سائیکل رکشا پر چڑھ دوڑا جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔ذرائع کے مطابق موٹرسائیکل رکشا پل گیارہ سے لالیاں جا رہا تھا کہ حادثے کا شکار ہو گیا۔عینی شاہدین نے بتایا کہ موٹر سائیکل رکشا ٹائر برسٹ ہونے سے الٹ گیا جس کے بعد پیچھے سے آنے والا ڈمپر اس پر چڑھ گیا جس کے نتیجے میں رکشے میں موجود افراد کچلے گئے اور 2افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے لاشوں اور زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کے لیے اسپتال منتقل کرنا شروع کردیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے مزید 6 افراد دم توڑ گئے۔جاں بحق ہونے والوں میں اکبر، ممتاز، اکرم، سہیل، محبوب، 18 سالہ جہانگیر، 20 سالہ سرفراز سمیت ایک خاتون جنت بی بی شامل ہیں جب کہ ایک شخص شدید زخمی ہے۔بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here