اس مبارک مہینے میں کوئی لمحہ ضائع نہیں کرنا چاہیے محبوب الرحمن

0
804

سرائے عالمگیر ( کلیم شاہ ) راجڑ کی ممتاز شحصیت محبوب الرحمن نے رمضان المبارک کے بارے میں گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ رمضان کے اس مبارک ماہ کی ان تمام فضیلتوں کو دیکھتے ہوئے مسلمانوں کو اس مہینہ میں عبادات کا خاص اہتمام کرنا چاہیے اور کوئی لمحہ ضائع اور بے کار جانے نہیں دینا چا ہیے شب وروز کے اوقات کو صالح اعمال کے ساتھ مزین اور معمور رکھنے کی سعی اور کوشش میں مصروف رہنا چا ہیے ،نفس کی جن خواہشوں کو جس وقت ،جس حد تک اور جس طرح پورا کرنے کی اللہ نے اجازت دی ہے انہیں کے اندر رہ کر ان کی تکمیل کی کوشش کرنی چاہیے ،رمضان المبارک کے روزے فرض کرنے کا مقصد ہی یہی ہے کہ انسان کے اندر تقویٰ پیدا ہو ،جھوٹ ،فریب ، دھوکہ دہی اور حق تلفی جیسی برائیوں سے اگر نہ بچ سکا تو رمضان المبارک کی برکات سے کوئی فائدہ حاصل نہ کر سکا ویسے بھی زندگی کے خادار راستوں پر کامل احتیاط سے چلنا چاہیے تاکہ خواہشات نفسانی کے کانٹوں میں نہ الجھ جائے اور یوں ہونا صرف اس طرح ممکن ہے کہ ضمیر تقویٰ سے لبریز ہوں ،تقویٰ کے معنی ہی بچنے ،پرہیز کرنے اور محفوظ رہنے کے ہیں تقویٰ نیکی اور برائی میں فرق کرنے کی صلاحیت پیدا کرتا ہے نیکی کی طرف رغبت اور بدی سے نفرت کا جذبہ پیدا کرتا ہے ۔نبی اکرم ﷺ نے رمضان المبارک کے فرض روزے رکھنے کی بے حد تاکید فرمائی ہے رمضان المبارک کے روزوں کا احترام وادب کا تقاضا یہ ہے کہ نہ صرف روزہ رکھا جائے بلکہ ہر اس کام سے بچا جائے جو رخنہ اندازی کا باعث ہو ،دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس ماہ مبارک کے صدقے ہم سب کی مشکالات آسان فرمائے اور ہم سب کو رمضان المبارک کا ادب واحترام کرنے کی توفیق عطا فرمائے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here