بھکاریوں کی فوج کی گجرات میں یلغار

0
645

گجرات(چوہدری اسماعیل خرم)رمضان المبارک کے دوران سرائیکی علاقوں سے تعلق رکھنے والے بھکاریوں کی فوج نے گجرات پر یلغار کر دی ‘ نوجوان ‘ بچے ‘ بوڑھے اور خوبرو لڑکیوں کی فوج اندرون شہر ‘ سر کلر روڈ ‘ مسلم بازار ‘ ریلوے اسٹیشن ‘ جنرل بس اسٹینڈ ‘رمضان بازاروں کے باہر اور پارکوں میں بھی گشت کرتی نظر آتی ہے بھکاریوں نے خریداری کیلئے بازاروں کا رخ کرنیوالے شہری کی ناک میں دم کر دیا بھکاریوں کے چھوٹے چھوٹے بچے بھیک کیلئے لوگوں کی ٹانگوں سے چپک جاتے ہیں اور تب تک نہیں چھوڑتے جب تک انہیں کچھ دیا نہ جائے خوبرو اور نوجوان لڑکیاں بھی دوکانوں اور گھروں سے بھیک مانگنے میں مشغول ہو گئی ہیں بھیک نہ دینے والے شہریو ں کو بدعائیں دینے سے بھی گریزنہیں کیا جاتا شہریوں نے صور تحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ گجرات میں گداگری ایکٹ کی دھجیاں بکھیری جا رہی ہیں مگر پیشہ ور بھکاریوں کو پوچھنے والا کوئی نہیں پیشہ ور گداگروں سے شہریوں کی جان خلاصی کرانے کیلئے فوری آپریشن کیا جائے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here