شاہ محمودقریشی این اے 156 ،پی پی 216 اور 217 سے الیکشن لڑیں گے

0
850

ملتان میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء مخدوم شاہ محمود قریشی نے قومی اسمبلی کے ایک جبکہ صوبائی اسمبلی کے دو حلقوں میں کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے ہیں۔ملتان میں شاہ محمود قریشی نے کاغذات نامزدگی ریٹرنگ آفیسر سردار محمد اقبال ڈوگر کو جمع کروائے ہیں ۔ شاہ محمود قریشی خود ریٹرنگ آفیسر کے پاس پہنچ گئے اور اپنے کاغذات جمع کروائے ۔شاہ محمود کی طرف سے این اے 156 ،صوبائی اسمبلی کی 2 نشستوں 216 اور 217 میں کاغذات نامزدگی جمع کروا دی ہے ۔ کاغذات نامزگی جمع کرانے کے موقع پر ان کے ہمراہ پی ٹی آئی کے کارکنان بھی موجود تھے۔بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here