ویمن ٹی20 کرکٹ، پاکستان نے ملائیشیا کو 147 رنز سےشکست

0
612

ویمن ایشیا کپ ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے ملائیشیا کو 147 رنز سے شکست دے دی ، ایونٹ میں پاکستان اگلا میچ 9 جون کو روایتی حریف بھارت کے خلاف میچ کھیلے گا۔
کوالالمپور میں جاری ویمن ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان ویمن ٹیم نے اپنے چوتھے میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور میزبان ملائیشیا کو 147 رنز سے آوٹ کلا س کر دیا ۔پاکستان ویمن ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہو ئے 5 وکٹوں کے نقصان پر 177 رنز بنائے ،کپتان بسمہ معروف نے 62 اور ندا ڈار نے 41 رنز کی اننگز کھیلی ۔ ثنا میر 14 اور نین عابدی 9 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہیں ۔پاکستان ٹیم کی بالروں نے بھی ملائیشیا کی ایک نہ چلنے دی اور انہیں کسی موقع پر کھل کر کھیلنے کا موقع نہیں دیا۔ ملائیشیا کی پوری ٹیم 19 ویں اوور میں صرف 30 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی ۔
پاکستانی بولر ندا ڈار نے ایک بار پھر شاندار باولنگ کا مظاہرہ کیا اور 5 رنز دیکر چار کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ۔۔ ندا ڈار مسلسل دوسرے میچ میں پلئیر آف دی میچ قرار پائیں۔بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here