انتخابات میں حصہ لینے کے لیے کاغذات کا آخری دن

0
695

سرائے عالمگیر( سیدکلیم شاہ )عام انتخابات2018 میں حصہ لینے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آج آخری دن ہے، الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق تقریباً 7500 سے زائد کاغذات نامزدگی جمع کروائے جا چکے ہیں اور الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ میں امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی کاعمل جاری ہے ، الیکشن کمیشن کا سکروٹنی سیل ایف بی آر ، نیب ، نادرا اور سٹیٹ بینک کے ساتھ مل کرجانچ پڑتال کر رہا ہے ،حلقہ این اے 71 سے علامہ نعیم اختر رضوی نےتحریک لبیک پاکستان کے ٹکٹ سے اپنے کاغذات جمع کروائے دیے ہے ۔حلقہ این اے 71 اور پی پی34 میں بھی پاکستان تحریک انصاف ، پی ایم ایل این ، متحدہ مجلس عمل ، مسلم لیگ ق ، سنی تحریک ، آل پاکستان مسلم لیگ، اور آزاد امیدواروں نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں اور یہ سلسلہ ابھی جاری ہے امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرواکر 2018 کے انتخابی دنگل میں پہلا قدم رکھ دیا ہے حلقہ NA71 اور PP34 پر نظر رکھنے والے سیاسی پنڈت اس حلقہ انتخاب کو الیکشن2018 کا دلچسپ ترین حلقہ قرار دے رہے ہیں ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here