عمران خان بمقابلہ 97سالہ حضرت بی بی

0
811

قومی اسمبلی کے حلقے این اے 35 بنوں سے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سے مقابلے کے لیے 97 سالہ خاتون نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے ہیں۔عمران خان نے عام انتخابات 2018 میں کراچی، لاہور، اسلام آباد، میانوالی اور بنوں سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔پی ٹی آئی چیئرمین کراچی میں قومی اسمبلی کی نشست پرپیپلز پارٹی کی رہنما شہلا رضا سےمقابلہ کریں گے، لاہور سے مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق ان کا سامنا کریں گے تاہم بنوں سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 35 پر عمران خان کے مقابلے میں 97 سالہ خاتو ن میدان میں آئی ہیں۔
97سالہ حضرت بی بی نامی خاتون کا کہنا ہے کہ دو حلقوں سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں، لوگوں کے بنیادی مسائل کے حل کے لیے کام کروں گی، انہوں نے بنوں سے قومی اور صوبائی اسمبلی کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے ہیں جبکہ ان کا تعلق بنوں کے علاقے ممباتی بارکزئی سے ہے اور وہ پہلے بھی 5 بار انتخابات میں حصہ لے چکی ہیں۔این اے 35 میں عمران خان اور حضرت بی بی کے مقابلے کے لیے جے یو آئی ف کے رہنما اکرم خان درانی بھی شامل ہوں گے۔بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here