بے نظیر پر فلم کی تیاریاں، بختاور کااعتراض

0
760

سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری نے والدہ پر بننے والی فلم پر اعتراض کیاہے۔اداکارہ مہوش حیات کے ملک کی سابق وزیر اعظم شہید بینظیر بھٹو کی زندگی پر بننے والی فلم میں مرکزی کردار کی خبریں زیر گردش تھیں جس پر گزشتہ روز اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنی پوسٹ میں فلم میں کام کرنے کی تصدیق کی تھی۔مہوش نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ‘وہ بہت شکرگزار ہیں کہ انہیں یہ موقع ملا کہ وہ بینظیر بھٹو کی زندگی کے ہر پہلو سے واقف ہوسکیں اور تصور کرسکیں کہ ان کی زندگی میں کس طرح کے اتار چڑھاؤ آئے‘۔اداکارہ نے مزید لکھا کہ وہ ایک بہترین رہنما اور ایک مضبوط اور نفیس خاتون تھیں جنہوں نے ایک مثال قائم کی اور وہ ان کی کہانی میں جلد جان ڈالیں گی۔
اداکارہ کی فلم میں بینظیر بھٹو بننے کی خبروں کے بعد ان کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری نے اس قسم کی تمام خبروں کی تردید کی۔اپنی ٹوئٹ میں ان کا کہنا تھا کہ فلم کے لیے بینظیر کے بچوں یا خاندان کی جانب سے کسی قسم کی اجازت نہیں دی گئی لہذا یہ قطعی طور پر ناقابل قبول ہے جس کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔
سابق وزیر اعظم کی صاحبزادی کی ٹوئٹ پر اداکارہ مہوش حیات کا جوابی ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ بینظیر بھٹو کی زندگی پر فلم کا پروجیکٹ ابھی ابتدائی مرحلے میں ہے اور یہ فلم ان کی فیملی کی اجازت کے بغیر نہیں کی جائے گا
انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ فلم کی ٹیم جلدہی آپ کے خاندان سے رابطہ کرے گی اور میں ایک اداکارہ کے طور پر اپنی حقیقی ماڈل کے بارے میں چیزیں تلاش کر رہی ہوں بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here